دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبولان میں قابض پاکستانی آرمی کی جارحیت پانچویں روز بھی جاری ،جنگلات...

بولان میں قابض پاکستانی آرمی کی جارحیت پانچویں روز بھی جاری ،جنگلات نزر آتش،گھروں پر چھاپے

شال(ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق رواں ہفتے بولان میں شروع ہونے والا قابض پاکستانی آرمی کی فوجی جارحیت تاحال جاری ہے ۔

قابض پاکستانی آرمی نے گزشتہ روز ہرنائی کے پہاڑوں میں رہنے والے پشتون وڑائچ قبیلہ کے چھے افراد کو گرفتار کرنے بعد تفتیش کے لئے ہرنائی جیل منتقل کردیا ہے

سبی کے پہاڑی علاقے شابان میں ایک بلوچ کے گھر میں فوج نے حملہ آور ہوا ، گھر کے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنایا گیا۔ اس کے علاوہ
ڈھاڈر اور مچھ میں بھی کئی علاقوں میں حملہ کرکے چھاپے ما رہے ہیں ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں میان کور
میں قابض پاکستانی فوج نے ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔ سانگھان کے قریبی پہاڑیوں پر قابض فوج نے اپنے چوکیان قائم کیئے ہوئے ہیں۔
مزید برآں بولان کے مختلف مقامات پر جنگلات کو نزر آتش کردیا جس سے کئی مال مویشیاں اور چرند پرند کافی نقصان پہنچا ہے۔

مزکورہ جارحیت آج پانچویں دن بھی جاری ہے جس میں مزید شدت لائی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز