پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںبولان : پاکستان آرمی کی خونی آپریشن ، معتدد افراد ہلاک و...

بولان : پاکستان آرمی کی خونی آپریشن ، معتدد افراد ہلاک و زخمی

کوئٹہ( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاع کے مطابق بولان کے علاقے لکڑی، پُل کڑی اور تیر تنک میں پاکستان آرمی کی جانب سے گذشتہ تین دنوں سے خونی آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس سے کئی افراد ہلاک اور متعدد کی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اور پاکستان آرمی کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کی وجہ سے زخمیوں کو علاج کیلئے بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بولان و سبی کے علاقوں میں گذشتہ ماہ سے پاکستان آرمی نے بہت بڑے پیمانے کی خونی آپریشن کا آغاز کیا ہے ، اور اب لکڑی ، تیر تنک و پُل کڑی میں کئی مقامات پر کئی گھروں میں پاکستان آرمی کی جانب سے لوٹ مار کے بعد نذر آتش بھی کردیا گیا اور کئی مقامات پہ بلوچ مالداروں کی مال مویشوں کو پاکستانی فورسز کے اہلکار اپنے ساتھ لے جانے کے علاوہ مختلف مقامات پہ بلوچ زمینداروں کی کھڑی فصلات کو آگ لگا دی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز