پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںجھاؤ : فورسز نے آبادیوں کو نشانہ بنا کر تین بلوچ فرزندوں...

جھاؤ : فورسز نے آبادیوں کو نشانہ بنا کر تین بلوچ فرزندوں کو حراست بعد لاپتہ کر دیا۔بی این ایم

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے پاکستان چین اقتصادی راہداری کی آڑ میں بلوچ سرزمین پر قبضہ کو تقویت دینے اور ڈسٹرکٹ گوادر اور ساحل بلوچ کو بلوچ کے لیے نوگو ایریا بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بلوچستان میں اپنی قبضہ کو قائم اور اسے مستحکم کرنے کے لیے چین کے ساتھ ملکر اقتصادی راہداری کے جس عالمی گیم کا سوچ رہا ہے وہ بلوچ کی زیست و موت سے منسوب ہے ۔ گوادر میں سیکورٹی کے نام پر جمع کرنے کے ساتھ گوادر آئی ڈی کارڈ بھی انھی پالیسیوں کا حصہ ہے جس کے تحت پاکستان گوادر اور ساحل بلوچ کو بلوچوں کے لیے نوگو ایریا بناکر اپنے عسکری و اقتصادی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے ،جس کی بی این ایم ہر فورم پر مذمت کرے گی۔اس منصوبے سے پہلے بلوچوں کو حراسان کرنے کیلئے ضلع گوادر میں کئی چھاپوں کے دوران سینکڑوں نہتے بلوچوں کو فورسز نے اغوا کرکے لاپتہ کیا ہے ، جن کی تاحال کوئی خبر نہیں ۔مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ آج جھاؤ کے علاقے لنجار میں فورسز نے آبادیوں کو نشانہ بنا کر تین بلوچ فرزندوں کو حراست بعد لاپتہ کر دیااور کئی گھروں کو جلا کر خاکستر کر دیا۔ اسی طرح گزشتہ روز بی ایس او آزاد کے رہنما لطیف جوہر کے گاؤں پر حملہ اور رشتہ داروں سمیت ان کے گھروں کو لوٹ مار کرکے جلا دیا گیا، ساتھ ہی رشتہ داروں پر تشدد و بے حرمتی کی گئی جو دراصل حواس باختگی کے سوا کچھ بھی نہیں ۔اسی طرح آواران،مارگٹ و کاہان میں فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہیں مہذب اقوام کے ساتھ دنیا کی انسانی حقوق کے اداروں اور سول سوسائٹی کو بلوچ نسل کشی کے خلاف اب خاموشی توڑنا چائیے ،اوراس جارحیت میں اضافے میں دنیا کی خاموشی کا ایک اہم ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز