بولان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج پاکستان آرمی کی جانب سے بولان کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے قابض پاکستان آرمی نے بولان کے مختلف علاقوں لکڑ، چھلڑی،بزگر، ہلک سر، سنجاول میں فوج نے فضائی فوج کا استعمال کرتے ہوئے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سویلین آبادی پر شیلنگ کی ہے۔اس کے علاوہ فوج نے مزکورہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فوج بھی اتار دیئے ہیں۔
تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات معلوم نہ ہوسکی ہے۔