دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںبوکان میں قابض ایرانی آرمی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ایک...

بوکان میں قابض ایرانی آرمی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ایک اہلکار ہلاک تین زخمی

بوکان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایران کے مغربی صوبے آذربائیجان کے شہر بوکان میں ایرانی آرمی آئی آر جی سی اور ایک نامعلوم مسلح گروپ کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے دوران، آئی آر جی سی کے ایک اہلکار ہلاک 3 زخمی ہوئے۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ21 جنوری 2023 کی صبح کے وقت بوکان کے گاؤں ناچیت کے قریب آئی آر جی سی اور ایک نامعلوم مسلح گروپ کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔

  ذرائع کے مطابق اس جھڑپ کے دوران پاسداران انقلاب کے ایک اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے جنہیں قلی پور بوکان اسپتال منتقل کیا گیا۔

 ایک باخبر ذرائع نے بتایا: “آئی آر جی سی کے ہلاک ہونے والے اہلکار کو میاندوآب شہر منتقل کیا گیا، اور دیگر تین اہلکار جو شدید زخمی تھے، ان کی جسمانی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ارومیا کے طبی مراکز میں منتقل کر دیے گئے۔”

 اطلاع موصول ہونے تک کسی فریق یا گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی سرکاری میڈیا نے اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز