سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبچے کو چھ ماہ کی عمر تک صرف ماں کا دودھ پلائیں،...

بچے کو چھ ماہ کی عمر تک صرف ماں کا دودھ پلائیں، آگاہی سیمینار

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ایک منقعدہ سیمینار میں ماں کے دودھ کی افادیت سے ، متعلق آگاہی کی مناسبت سے سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ میں سیمینار کا انعقاد ہوا ۔

آگاہی سیمنار نیوٹریشن پروگرام محکمہ صحت بلوچستان اور یونیسیف کے تعاون سے منعقد کرایا گیا جس میں ڈائریکٹر بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹریٹ ڈاکٹر شبیر مینگل ، منیجر بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹریٹ سلطان ترین ، سینیر ڈاکٹرز ، چائلڈ اسپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر بشیر ابڑو ، ڈاکٹر روحانہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد یونیورسٹی کی طلباء اور اساتذہ موجود تھیں ، سیمینار کے اہتمام کا مقصد نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ شروع کروانے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا ۔

ماہر ڈاکٹر طبی ماہرین اور دیگر شرکاء نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو چھ ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلائیں چھ ماہ کی عمر کے بعد سے بچے کو خوراک شروع کروائیں کیونکہ بچے کی اچھی نشوونما کیلئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو اصافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔

 

ماں کے دودھ کی افادیت اور غذائیت کی آگاہی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت میڈیا ، مذہبی سکالرز ، علماء کرام کو بھی موثر کردار اداکرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیا جا سکے ۔

سیمینار میں ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سوال جواب کا سیشن بھی رکھا گیا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے احاطہ میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز طبی عملہ سمیت ، طلباء ، اساتذہ اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز