لندن(ہمگام نیوز) بلوچ رہنما فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر ہندوستانی حکومت و حزب اختلاف کے مابین تکرار بارے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے بھارتی حکومت اور حزب اختلاف کو اپنے آپس کی تلخی اور ذرائع ابلاغ پہ جاری تماشہ بند کرنا چاہیے کیونکہ یہ سب تلخیاں محض آپ کے دشمن (پاکستان) کی مدد کررہے ہیں۔ مجھے یاد ہے ایک وقت ہمارے ہندوستانی دوست و احباب کہتے تھے کہ بلوچ متحد اور اکھٹے نہیں ہیں جبکہ ان کی آپسی عدم اتحاد ہمارے نا اتفاقی سے کئی گناہ زیادہ، غیر معمولی طور پر بڑا اور دیوقامت ہے۔ کم از کم جب بات ہمارے(بلوچوں) دشمنوں کی آتی ہے تب تو ہم ایک دوسرے سے اتفاق کرکے ایک آواز بن جاتے ہیں۔ بھارت کو بھی اچھی طرح منظم اور یک مشت ہونا چاہیے ۔
#PulwamaTerroristAttack pic.twitter.com/X9Q6eEsFYj
— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) March 4, 2019


