یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبھارتی دفتر خارجہ کے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر...

بھارتی دفتر خارجہ کے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بیان خوش آئند ہے۔ بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور پاکستانی مظالم کے خلاف بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہوسکتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بلوچستان میں جاری انسانی المیے پر بھارت اپنا فرض نبھائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت خطے اور دنیا کا اہم ریاست اور بلوچستان کا ہمسایہ ہے۔ لیکن بھارت ہمیشہ سے بلوچستان میں نسل کشی ، جبری گمشدگی، مسخ شدہ لاشوں، اجتماعی قبروں کی بر آمدگی، فوجی آپریشن، خواتین اور بچوں کا قتل عام، گھر بار کو نذرآتش کرنے ، مال ومتاع لوٹنے جیسے پاکستانی فوج اور ریاست کے جنگی جرائم پرہمیشہ پہلو تہی کرتا آیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ شاید پاکستان کا بھارت سے دیرینہ مخاصمت ہے تاکہ بھارت پر یہ الزام نہ آئے کہ وہ روایتی دشمنی کی وجہ سے بلوچستان کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے۔ جب ہم بھارت کی بات کرتے ہیں یا بھارت سے آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں تو اس کی بنیادی اور اہم وجہ بلوچستان کا تاریخی تناظر اور ہمسایہ ہونے کے ناطے بھارت کا فریضہ یاد دلاتے ہیں جس کے پاکستان کے ساتھ جاری مخاصمت سے کوئی واستہ نہیں ہوتاہے۔

مرکزی ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت دنیاکے بڑے ممالک اور عالمی فورمز پر بلوچستان کے مسئلے اور یہاں انسانی المیے کو اجاگر کرنے میں اپناکردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز