سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبھارتی ریاست کرناٹک میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک

بھارتی ریاست کرناٹک میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک

دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ کان کنی کے لیے بارود ٹرک میں منتقل کرنے کے دوران ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکہ ریاست کرناٹک کے علاقے شیو موگا میں ہوا۔ دھماکہ مقامی وقت صبح 10 بج کر 15 منٹ ہوا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور مقامی انتظامیہ کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واقعہ کے بعد ایک ٹھیکدار کو گرفتار کیا گیا ہے جس کو کان کنی کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ پر کھڑی گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا۔

اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ گاڑی کو کون اور کیوں لایا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے اور ثبوت و شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ جس گاڑی میں دھماکہ ہوا وہ مکمل تباہ ہو چکی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے علاقہ کو کلیئر قرار دیئے جانے کے بعد پولیس موقع پر موجود افراد سے تفتیش کر سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز