Homeخبریںبھارتی فوج کا فرانس کے ساتھ 60 سے 70 کلو میٹر کے...

بھارتی فوج کا فرانس کے ساتھ 60 سے 70 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے ہیمر میزائلوں کا معاہدہ

 

نئی دہلی(ہمگام نیوز) چین سے حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے فرانس سے رافیل طیاروں کے بعد ‘ہیمر’ میزائل خریدنے کا بھی معاہدہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت فرانس کے ساتھ رافیل طیاروں کے معاہدوں کے بعد اب ہیمر میزائلوں کا معاہدہ بھی کررہا ہے۔ بھارتی فوج 60 سے 70 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے ہیمر میزائلوں کا معاہدہ بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے حال ہی میں فوج کی دئیے جانے والی ایمرجنسی پاورز کے استعمال کے تحت کررہی ہے اور یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ معاہدہ چین سے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیا جارہا ہے۔

خیال رہے بھارت اور چین کے درمیان چند ماہ سے مشرقی لداخ کے مقام پر سرحدی کشیدگی جاری ہے۔ اس تناظر میں بھارت کے حکومتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس نے یقین دلایا ہے کہ یہ میزائل جلد بھارت کے حوالے کردئیے جائیں گے اور کسی دوسرے ملک کے لیے تیار کردہ میزائل ہنگامی بنیادوں پر بھارت کو دئیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ہیمر میزائل تیار کرنے والی کمپنی سافران الیکٹرنک اینڈ ڈیفینس کے مطابق ہیمر میزائل دور سے ہی آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ میزائل کے آگے لگی گائڈنس کِٹ میں جی پی ایس، انفراریڈ اور لیزر جیسی ٹیکنالوجی فٹ ہوتی ہے جو پہاڑی علاقوں میں دُشوار گزار راستوں میں قائم بنکرز اور دیگر تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے بھارت اور فرانس کے درمیان کیے جانے والے معاہدے کے تحت رافیل کے 5 جنگجو طیاروں کی پہلی کھیپ 29 جولائی کو بھارتی ریاست ہریانہ میں فضائی اڈے پر اتریں گے۔

Exit mobile version