تل ابیب(ہمگام نیوز) ھارتی وزیراعظم آج منگل کو اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔ کسی بھارتی وزیراعظم کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی نشان دہی ہوتی ہے، جن کے تحت بھارت اور اسرائیل نے دفاع کے شعبے میں کئی ارب ڈالر کے معاہدے کیے ہیں۔ اسرائیل نے جسے اقوام متحدہ کے اداروں میں اپنے حق میں ووٹ ڈالنے والے ممالک کی تلاش رہتی ہے، اس دورے کو تاریخی قرار دیا ہے۔ اپنے اس تین روزہ دورے میں مودی فلسطینی علاقوں میں نہیں جائیں گے اور فلسطینی رہنماؤں سے نہیں ملیں گے۔ تاہم مئی میں مودی نے نئی دہلی میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔ اسرائیل اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کو پچیس برس مکمل ہو رہے ہیں۔