دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںبھارت ائرپورٹ میں الیکٹرک بس سے کچل جانے کے سبب ایک ائیر...

بھارت ائرپورٹ میں الیکٹرک بس سے کچل جانے کے سبب ایک ائیر لائن ملازم جاں بحق ساتھی زخمی

دہلی( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں واقع جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گزشتہ روز ایک الیکٹرک بس سے کچل جانے کے سبب ایک ائیر لائن ملازم جاں بحق ہوگیا اور اسی حادثے میں ایک لڑکی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پرنس راج کے نام سے ہوئی ہے جو نجی ائیرلائنز کا ملازم تھا۔ اس حادثے میں اس کی دوست لونے زخمی ہوگئی اور فلحال وہ دارالخلافہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق متوفی پرنس راج جو آج اپنی سالگرہ منا رہا تھا، اپنی دوست لونے کے ساتھ نجیہ ایئر لائنز کے قیام کے15 سال مکمل ہونے پر ایک پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پٹنہ ہوائی اڈے پہنچا تھا۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور اس کی دوست بری طرح زخمی ہو گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دونوں متاثرین ہوائی اڈے کے گیٹ نمبر ایک پر ایک کیب سے اترے اور پروگرام کی جگہ پر جا رہے تھے اسی دوران اچانک سٹی بس سروس سے جڑی ایک الیکٹرک بس آ گئی۔ بس کی رفتار بہت تیز تھی۔ پرنس گاڑی کے پہیے کے نیچے آ گیا اور خاتون ٹکر کے بعد کچھ دور جا گری۔

پٹنہ ہوائی اڈے میں پولیس چوکی پر تعینات ایک افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے غلطی کرنے والے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور اسے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز