Homeانٹرنشنلبھارت میں سیلانی درگاہ کے زائرین کی بس کو حادثہ؛ 12 جاں...

بھارت میں سیلانی درگاہ کے زائرین کی بس کو حادثہ؛ 12 جاں بحق اور 35 زخمی

نئی دہلی(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں معروف سیلانی درگارہ سے واپس جانے والی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کے سمردھی ایکسپریس وے میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ بس میں گنجائش سے دگنے مسافر سوار تھے۔ 12 زائرین جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ریاست مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے لواحقین کو 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار بھارتی روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

Exit mobile version