پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںبھارت میں کیمیکل مواد تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد...

بھارت میں کیمیکل مواد تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک

 

نئی دہلی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ہری پور کی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ترجمان سریندر سنگھ نے بتایا کہ کیمیکل فیکڑی میں آگ بوائلر کے پھٹنے سے لگی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتھیاناتھ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔
نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جو لوگ حادثے میں ہلاک ہوئے، ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں، ریاستی حکومت ہر طرح سے متاثرین کو امداد فراہم کررہی ہے۔

ہری پور کے مجسٹریٹ میدھا روپم نے کہا کہ دھماکے میں اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 19 زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز