بھارت(ہمگام نیوز) کالندی ایکسپریس میں زور دار دھماکہ، تاہم اس کی نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہو ا۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق صنعتی شہر کانپور سے 40کلو میٹر کے فاصلے پر واقع براج پور ریلوے اسٹیشن پر کالندی ایکسپریس کی عقبی بوگی میں زوردار دھماکہ ہواجس سے بوگی کے پرخچے اڑ گئے۔اس دھماکے سے مسافروں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی، متعدد مسافروں نے جان بچانے کی خاطر ٹرین سے چھلانگ لگادی۔ٹرین کو ہنگامی حالت میں براج پور اسٹیشن پر روک دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بم ڈسپوزل سکواڈ اوراے ٹی ایس کی ٹیمیں بوگی سے پلاسٹک بیگ، اشاراتی زبان میں لکھی ہوئی ڈائری اور دھمکی آمیز خط برآمد کیاجس میں دہلی شتابدی ایکسپریس اور وزیر اعظم نریندر مودی کے سٹیج کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے کو ایک دھماکے کا نشانہ بنا یا گیا تھا جس میں 44بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہے۔


