نئی دہلی(ہمگام نیوز) ممبئی حملہ کیس کے مبینہ مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی پاکستان میں نظر بندی ختم کرنے کے عدالتی فیصلے پر بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرلیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرتے ہوئے ان سے ذکی الرحمان کی نظر بندی ختم کرنے حکم پر شدید احتجاج کیا اور ان سے وضاحت طلب کی۔ یاد رہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے جمعہ کو ذکی الرحمان لکھوی کے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دیئے تھے خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ذکی الرحمن لکھوی پر الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ وہ 2008میں ہونیوالے ممبئی حملوں کا مرکزی ملزم ہے ۔