شنبه, جنوري 25, 2025
Homeخبریںبھارت کا گوادر پورٹ کے مقابلے چابہار پورٹ استعمال کرنے کا منصوبہ

بھارت کا گوادر پورٹ کے مقابلے چابہار پورٹ استعمال کرنے کا منصوبہ

دہلی ( ہمگام نیوز)گوادر پورٹ کے مقابلے میں مغربی بلوچستان کے چابہار بندرگاہ کو بھارت کے استعمال کرنے کا منصوبہ
منگل کے روز انڈین سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر اور افغان ڈپٹی خارجہ سیکرٹری حکمت کرزئی کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں مغربی بلوچستان سیستان کے ساحلی شہر چابہار بندرگاہ جو کہ ایران کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہےکی سٹریٹجک افادیت کا جائزہ لیا گیا۔ ساتھ ہی چابہار بندرگاہ کے ان ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جن پر بھارت دو لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے۔ اور پاکستان و چین کی گوادر بندرگاہ کو استعمال کرنے کے مقابلے میں چابہار تک بھارتی رسائی و براستہ افغانستان تجارتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ افغانستان میں تعمیر نو و ترقی کے ان منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جو بھارتی سرمایہ کاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں پر بھارت دو کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ انڈیا افغان سیکورٹی فورسز کے افسران کو تربیت بھی دے رہا ہے۔ اور افغانستان کے صوبہ ہرات میں بھارتی سرمایہ کاری سے بننے والے سلما ڈیم جس سے 42 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے ساتھ 75000 ایکڑ اراضی سیراب ہوگا، کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جس کو بھارت 1400 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کر رہاہے۔ مسٹر ایس جے شنکر اور مسٹر حکمت کرزئی نے 19 اپریل کو کابل میں ہلاکت خیز خود کش حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ جس میں 64 افراد کی ہلاکت کے علاوہ سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں جاری تشدد کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز