Homeخبریںبھارت: کورونا مریضوں میں بلیک فنگس کیسز میں اضافہ ، نصف ہلاک

بھارت: کورونا مریضوں میں بلیک فنگس کیسز میں اضافہ ، نصف ہلاک

دہلی(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق دہلی میں بلیک فنگس کے 200 سے زائد اور مہارا شٹر میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ، بھارت میں بلیک فنگس کا شکار ہونے والے نصف سے زائد افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ بلیک فنگس کے کیسز سے نمٹنے کیلئے تین اسپتالوں میں خصوصی وارڈز بنائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق دہلی میں بلیک فنگس کے کیسز کی تعداد 200 سے زائد جبکہ مہاراشٹر میں 2 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ بھارتی حکام نے بلیک فنگس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد نہیں بتائی۔

جبکہ ریاست راجستھان اور تلنگانہ بلیک فنگس کو وبا قرار دے چکے ہیں۔ کچھ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں میں اسٹیرائڈز کے زیادہ استعمال سے بلیک فنگس کیسز بڑھے ہیں۔

Exit mobile version