جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںبھارت کی جانب سے جنگی خدشے کے پیش نظر پاکستان ہائی الرٹ...

بھارت کی جانب سے جنگی خدشے کے پیش نظر پاکستان ہائی الرٹ اسٹیٹ میں آچکا ہے،معروف صحافی طلعت حسین کی ٹویٹ

اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک) کشمیر پلوامہ دہشتگرد حملے کے بعد بھارت کی جانب سے جنگ کی خدشے کے پیش نظر پاکستان میں ہائی الرٹ اور اپنے فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا۔اس بات کی تصدیق معروف اینکر پرسن سید طلعت حیسن نے ٹوئیٹر کے زریعئے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے دفاعی اور خارجہ حکام سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حساس تنصیبات ،لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی بارڈر پر ہائی الرٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 46 سے زائد فوجی جانبحق ہو گئے تھے، تاہم بھارت نے اس حملے کے فورا بعد اس کی زمہ داری پاکستان پر عاید کی۔
اس موقع پر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے واقعے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی حمایت یافتہ مزہبی تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔اس موقع پر بھارتی وزیر نے کہا کہ عوام ہم پر یقین رکھیں کہ اس حملے کا بھرپور انداز میں جواب دیاجائے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آج راجستھان کے علاقے میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر فضائی مشقیں کی گئیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان نے بھی بھارت کی جانب سے جنگی خدشے کے پیش نظر تیاری کر لی ہے۔اندرونی خلفشار بالخصوص ہائی پروفائل اندرونی حملوں کا بھی خدشہ ہے.تاہم حساس تنصیبات، لائن آف کنٹرول ،بھارت سے ملحقہ سرحد یہاں تک کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد پر بھی اونچے درجے کا ہائی الرٹ ہے۔یاد رہے گزشتہ روز کشمیر حملے کے بعد امریکہ نے بھی اس بارے اپنی خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممکن ہے بھارت ردعمل میں جوابی کاروائی کرے گا۔,,,,https://twitter.com/TalatHussain…/status/1096809737407082496

یہ بھی پڑھیں

فیچرز