شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںبیت المقدس میں کشیدگی روکنے کیلئے اسرائیلی حکام حرکت میں آئیں۔ یورپی...

بیت المقدس میں کشیدگی روکنے کیلئے اسرائیلی حکام حرکت میں آئیں۔ یورپی یونین

بیلجیئم(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپوں کے بعد بیت المقدس میں حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئیں۔

ہفتے کے روز جاری بیان میں یورپی یونین کے ترجمان نے کہا “تشدد اور اشتعال انگیزی قابل قبول نہیں ہیں اور تمام فریقوں کے ذمے دار عناصر کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔ یورپی یونین اسرائیلی حکام پر زور دیتی ہے کہ وہ بیت المقدس میں حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر متحرک ہو”۔

واضح رہے کہ جمعے کی شب مسجد اقصی کے حرم قدسی اور بیت المقدس کے دیگر مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپوں میں 200 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ بیت المقدس شہر بالخصوص مسجد اقصی میں پیش آنے والے واقعات کی پوری ذمے داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی جمعے کے روز اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف جبری انخلاء کی تمام کارروائیاں ختم کر دے۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ اسرائیلی افعال “جنگی جرائم” کی صورت اختیار کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز