برسلز(ہمگام نیوز)بیلجیم میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے ادارے سائنسانو کے مطابق 24 سے 30 دسمبر کے درمیان کورونا وائرس کے 10 ہزار سے زائد کیسز روزانہ ریکارڈ کیے گئے۔
یہ اس سے گزشتہ ہفتے یعنی 17 سے لے کر 23 دسمبر تک کے مقابلے میں 52 فیصد زیادہ تعداد ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر اس وقت 508 افراد آئی سی یو میں زیرِعلاج ہیں-