Homeخبریںبیلہ ،مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، خواتین اور بچوں سمیت 40...

بیلہ ،مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق

حب (ھمگام نیوز) بیلہ کے قریب کوئٹہ کراچی قاتل شاہراہ پر ہولناک سڑک حادثہ میں 40 افراد جاں حق اور 4 زخمی ہوگئے حادثہ کوئٹہ سے کراچی آنےوالی ملت کوچ کو کشاری لنگڑہ پل کے مقام پر پیش آیا کوچ تیز رفتاری کے سبب پل سے ٹکرا کر ندی میں گری اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے اے سی بیلہ کے مطابق لاشوں کی شناخت ممکن نہ رہی

Exit mobile version