Homeخبریںبیلہ: آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرک پل سے نیچے کھائی میں...

بیلہ: آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرک پل سے نیچے کھائی میں جا گری ، 4 افراد جاں بحق

بیلہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بیلہ کے قریب کراڑو کے مقام پر مزدا ٹرک بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری، حادثے میں دو بھائی محمد عرفان ولد فیض محمد اور محمد خان ولد فیض محمد سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق خضدار اور بیلہ سے بتایا جاتا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

Exit mobile version