جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںبیلہ: بجلی کی بحران کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے کیسکو...

بیلہ: بجلی کی بحران کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے کیسکو کو شدید احتجاج کی دھمکی

بیلہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بیلہ کے یونین کونسل کاٹھوڑ میں بجلی کی شدید بحران کی وجہ سے علاقہ مکین مشکلات و پریشانیوں سے دوچار، کیسکو کے ستائے صارفین نے شدید احتجاج کی دھمکی دے دی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ فصلات تباہ پینے کا پانی بھی ناپید علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیلا کی یونین کونسل کاٹھوڑ میں بجلی کے ناقص نظام آئے روز لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی بندش نے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات اور اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔

اس حوالے سے کاٹھوڑ کی سرکردہ شخصیت سید اکبر شاہ عبدلطیف بندیجہ عبدلحق رونجھو مریدانی اکبر رونجھہ وڈیرہ بابو گدور و دیگر نے نیشنل پریس کلب بیلا میں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کثیر آبادی پر مشتمل یونین کونسل کاٹھوڑ بیلا میں بجلی کا نظام ناقص ہے بلا جواز لوڈ شیڈنگ وولٹج کی کمی روز کا معمول ھے کراچی الیکٹرک کمپنی صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے زمہ دار افسران کی کارکردگی صفر ہونے کے سبب صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر موثر سپلائی سے نہ صرف ہماری فصلات تباہ ہورہی ہیں بلکہ پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا اگر کراچی الیکٹرک کمپنی نے بجلی کی فراہمی کا نظام درست نہ کیا تو ہم کوئٹہ کراچی قومی آر سی ڈی شاہرہ کو بلاک کریں گے اور کے ای کے گریڈ اسٹیشن کا گھیرا بھی ہمارے احتجاج کا حصہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز