بیلہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹر ک میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور خواتین ،بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کے مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور خواتین ،بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے، حادثہ آر سی ڈی شاہراہ پر بیلہ کے قریب ویل پٹ کے مقام پر پیش آیا۔ کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ اور سامنے سے آنے والے ٹر ک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔


