Homeخبریںبیلہ: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم دو نوجوان شدید زخمی

بیلہ: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم دو نوجوان شدید زخمی

بیلہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر بیلہ آر سی ڈی شاہراہ ٹیارہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی فیڈر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان نصر اللہ ولد حبیب اللہ قوم ساسولی اور برکت ولد یوسف قوم خاصخیلی ساکن محلہ ریسٹ ہاؤس بیلہ شدید زخمی ہوگئے اطلاع پاکر 1122 ریسکیو سینٹر ٹیارہ کے رضاکاروں نے زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ پہنچایا جہاں طبی امداد دینے کے بعد انھیں کراچی منتقل کردیا جبکہ بیلہ پولیس نے کار کو تحویل میں لیکر حادثے کے زمہ دار ڈرائیور حاجی ستار ولد شمس الحق قوم خلجی ساکن کوئیٹہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی

Exit mobile version