سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبی۔ایس۔اے۔سی نے بیاد عبداللہ جان جمالدینی مراگش کا انعقاد کیا۔

بی۔ایس۔اے۔سی نے بیاد عبداللہ جان جمالدینی مراگش کا انعقاد کیا۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان یونیورسٹی میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ممتاز ادبی دانش ور عبداللہ جان جمالدینی کی یاد میں ایک روزہ یاتگیری مراگش کا انعقاد کیا گیا. یہ پروگرام بلوچستان کے شعبہ تعلیم کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا. پروگر ام کا آغاز ماما عبداللہ جان کے نام پہ لکھی گئی ایک نظم “کمیں پدا واتر بکاں‘‘ سے ہوئی. علاوہ ازیں تقریب میں سامعین سے جس میں پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی بلوچ، ڈاکٹر عطااللہ بزنجو، جیئند جمالدینی، تلار ہفتہ وار رسالہ کے ایڈیٹررازق ابابکی، پڑو رسالہ کے سعید نور، پروفیسر غلام نبی، اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدر رشید کریم بلوچ نے خطاب کیا. نظامت کے فرائض ڈاکٹر عمران بلوچ نے انجام دیے. دیوان سے خطاب کرتے ہوئے سنگت رفیق بلوچ نے کہا کہ ماما عبداللہ جان جمالدینی بلوچستان میں علم و ادب، سیاست و صحافت کی بنیاد ڈالنے والے تھے اور انہوں نے اس حوالے سے مرکزی کردار ادا کیا. انہوں نے جتنی علم و ادب کی خدمات کی، اتنا ہی سیاست میں سرگرم کردار ادا کیا. انہوں نے نہ صرف صحافت میں بے شمار خدمات سرانجام دیں بلکہ و ہ سائنسی بنیاد پر تحریک چلانے کا حامی تھے. انہوں نے اپنے پوری زندگی بلوچ فرزندوں کو علم کی جانب راغب کرنے میں وقف کردیا. اس معاملے میں وہ مستقل مزاج تھے. ڈاکٹر عطااللہ بزنجو نے ماما عبداللہ جمالدینی کی زندگی پر مقالہ پیش کیا. آزات جمالدینی و جیئند خان جمالدینی نے عبداللہ جان جمالدینی کے سائنسی فکر و نظریہ پر اپنے خیالات پیش کیے. سعید نور نے ان کی جدوجہد کا حال بیان کیا پروگرام کے اختتام پر مرکزی رشید بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی بنیادیں علم و شعوری لحاظ سے مضبوط ہوں تو اتحاد و تنظیم اور ترقی کرنے کی خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے. آخر میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی کے یونٹ سیکریٹری چاکر بلوچ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کرنے کا عزم ظاہر کیا. تقریب میں صحافی، دانش ور اور طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز