یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںبی۔ایل۔ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی۔ایل۔ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں بدھ کے روز بسیمہ کے علاقے ناگ میں چین سے گوادر جانے والی قافلے پرراکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا حملہ میں ایک ٹرالر پر راکٹ لگنے سے ٹرالر کا اگلا حصہ اور انجن ناکارہ ہوگیا اس قافلے کو بھاری زمینی فورسز اور فضائی نگرانی میں مختلف علاقوں سے گزارا جا رہا ہے جو سرمچاروں سے خوف، بلوچ قوم کی طرف سے مسترد منصوبے اور ریاست کی آزادی پسندوں کو کمزور کرنے کے جھوٹے دعوؤں کا واضح ثبوت ہے سی پیک منصوبہ ‘گوادر و بلوچستان میں ترقی کے نام پر ڈیموگرافک تبدیلی ریاست کا ایجنڈا ہے جہاں لاکھوں غیر بلوچوں کو آباد کرکے بلوچوں کو اپنے ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے اور وسائل کی لوٹ مار کی پالیسی سر فہرست ہے ریاست کو بلوچ نہیں بلکہ بلوچستان کی ضرورت ہے مگر بلوچستان کے جانباز سرمچار اس کی یہ خواب پورا نہیں ہونے دیں گے ترجمان نے کہا کہ گوادر کے مقامی لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں دوسری طرف ساحلی علاقوں کے مکینوں کے واحد ذریعہ معاش ماہی گیری پر بھی پابندی لگا کر لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنایا جا رہا ہے بی ایل ایف بلوچ قوم کے خلاف ہونی والی ان سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرکے دشمن کے سامنے بلوچستان کی آزادی تک کھڑا رہے گاریاست سمیت کوئی بھی ملک بلوچستان میں بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر سرمایہ کاری کرکے اپنی جان و مال کا ذمہ دار خود ہوگا بدھ ہی کے روز شام کو آواران میں پیراندر کے علاقے مراد شہر میں فورسز کے 8 موٹرسائیکل سوار وں پر حملہ کرکے 2 اہلکار ہلاک اور2 زخمی کئے یہ 8 موٹر سائیکل دو دنوں سے جھاؤ کا راستہ بند کرکے پہرہ دے رہے تھے آج واپس اپنے کیمپ پیراندر آرہے تھے سرمچاروں نے حملہ کرکے 2اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کوزخمی کیاتاہم دوسری جانب فورسز پر حملوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز