پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںبی۔ایل۔اے نے جعفر ایکسپریس پر بم حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔

بی۔ایل۔اے نے جعفر ایکسپریس پر بم حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پرہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بلوچ سرزمین پر پاکستانی فوجی قبضے کے خاتمے تک یہ جنگ ہر صورت میں جاری رہیگی ہم پاکستانی ریاست سے جوڑے تمام اداروں پر حملے کا حق اس لئے بھی رکھتے ہیں کیونکہ پچھلے کئی دہائیوں سے ہم ریاست پاکستان سے حالت جنگ میں ہیں اور ریاست پاکستان نے بلا امتیاز بلوچ عوام پر ایک ناروا فوجی جارحیت شروع کر رکھا ہے جس میں بلوچ عوام کے تمام طبقات کو فوجی بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے لہذا ہم اپنے سرزمین اور عوام کا دفاع ہر ممکنہ صورت میں کرینگے ریاست قومی تحریک کے خلاف جتنے بھی ناروا حربے آزمائے ہم اپنے جنگ کو جاری رکھنے کے لئے مکمل گوریلا جنگی حکمت عملی بروئے کار لائیں گے جنگی اہداف کا چناو وقت و حالات کے تحت کرینگے لہذا بلوچ عوام اور یہاں بسنے والے دیگر اقوام ریاستی اداروں سے دور رہے تو یہ انکے حق میں بہتر ہوگا۔ اس موقع پر ہم یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستانی فوجی قبضے کے خاتمے تک بلوچستان میں امن ایک خواب ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز