پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeخبریںمچھ سے راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپرس کے قریب دھماکہ۔

مچھ سے راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپرس کے قریب دھماکہ۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئٹہ سے پنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس کے قریب بم دھماکہ8 مسافر ہلاک 21 زخمی ہو گئے شدید زخمیو ں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا کوئٹہ کے تمام سر کاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی دھماکے سے ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کر دی گئی ہے۔۔زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جن میں سے کئی مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مچھ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے مچھ کے قریب ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ یہ دھماکہ خیز مواد اس وقت زوردار دھماکہ سے پھٹ گیااس دھماکے کے بعد ٹرین کو روک دیا گیا اور اسی دوران بوگی نمبر چار کے نیچے دوسرا دھماکہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز