کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے کہاہے کہ بلوچ سرمچاروں نے جمعہ کی شب کوئٹہ کے قریب مارواڑ میں زرغون گیس فیلڈ سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جسکی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتے کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ۔ ترجمان نے مزید کہاکہ ہماری کاروائیاں بلوچ سرزمین کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


