پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںبی آراے نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بی آراے نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  بلوچ ریپبلکن آرمی نے  پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی  بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سر باز بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات کیچ کے علاقے تجابان میں قائم فورسز کے کیمپ پر دو راکٹ فائر کئے جو کہ کیمپ کے احاطے میں گرے جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا اس کے علاوہ مند کے علاقے چوکاپ میں فورسز کی کیمپ پر ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو سنائپر حملے کا نشانہ بنایا اور کیمپ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہے گی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز