یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبی آر اے نے فورسزپر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی آر اے نے فورسزپر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ شب ایک بجے کے قریب گومازی اور ملانٹ کراس پر قائم فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جبکہ کچھ دیر بعد فورسز کے گشت کرنے والی ٹیم نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی اس دوران فورسز اورہمارے سرمچاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا دونوں حملوں میں فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز