کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلو چ ریپبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی بلو چ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں گیس کے کنواں نمبر 6کے قریب گشت کرنے والے فورسز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور 2 کو زخمی کیا جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں کنوا ں نمبر 24سے پلانٹ کو جانے والی 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا جس کے باعث پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی اور پلانٹ کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی