یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںبی آر اے نے مخبر سمیت مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول...

بی آر اے نے مخبر سمیت مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی کا، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روزتربت کے علاقے جوسف کراس کے قریب ایف ڈبلیواو کی دوگاڑیوں کوریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایاجس سے دونوں گاڑیاں اوراس میں سواراہلکارہلاک ہوگئے اسی طرح 18فروری 2015کوپنجگورسے گرفتارکئے گئے ریاستی ادارے کے حاضرسروس اہلکارماسٹرشریف بعدازتفتیش ہلاک کیاملزم نے دوران تفتیش کراچی ملیرکینٹ میں نویداحمدنامی آفیسرکے ماتحت کام کرنے کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ اس دوران دیگرساتھیوں کے نام لئے جن کے نام صیغہ راز میں رکھے ہیں وہ بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے ریاستی ادارے کیلئے ٹیسٹ دیااوردوساتھیوں سمیت ملزم شریف نے 2011کے اوائل میں کام کاآغازکیااورماسٹرشریف کوایک منصوبے کے تحت محکمہ تعلیم میں بھیج دیاگیااوراس دوران بلوچ آزادی پسند اساتذہ کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کاڈیٹاجام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ملزم نے شہیدحمیدجمال عرف ٹلوکی شہادت میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دیگرساتھیوں کے نام بھی افشاں کئے ملزم نے پنجگورمیں پولیس کے اے ایس آئی حبیب اللہ خٹک جوکہ ریاستی ادارے کااہم رکن ہے کے ساتھ اپنے تعلقات کااعتراف بھی کیاتحریک کیخلاف ورک عمرکی قیادت میں بننے والی علیزئی قومی اتحاد میں بھی ملزم ایک منصوبہ ساز کے طورپرکام کرتارہااورملزم کی ہدایت کے مطابق سرورملاغفور،انورعصا کام کررہے ہیں ملزم نے جھاؤں میں ہونیو الی بی این ایم کے سیشن میں رپورٹ کابھی اعتراف کیابلوچ سرمچاروں نے ملزم کوبلوچ دشمنی کی بناء پرہلاک کیااوران کے دیگرساتھی بھی ہمارے نشانے پرہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز