شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبی آر اے نے مخبر کی قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

بی آر اے نے مخبر کی قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ روز کیچ کے علاقے ہوت چاس کے مقام پر فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر راکٹوں اور خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ترجمان نے کہا کہ چند روز قبل ہمارے سرمچاروں نے امان چار شنبے نامی مخبر کوگرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مند آپریشن میں براہ راست ملوث ہے اور کئی مزید نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وہ فورسز کے کیمپوں کو راشن اور معلومات فراہم کرنے کا کام بھی سرانجام دیتا تھا ترجمان نے کہا کہ شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں اسے سزائے موت دی گئی ایسے تمام افراد کو جو مراعات کی خاطر مادر وطن سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی آنکھیں کھول کر حقیقت کا سامنا کریں ورنہ وہ ہمارے بے رحمانہ حملوں سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے ترجمان نے کہا کہ مقصد حصول تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز