منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںبی آر اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی آر اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی۔بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو میں فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا مند کے علاقے گواک میں فورسز کی چوکی اور گواک یونین پر دو اطراف سے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں یونین اور فورسز کے اہلکاروں کو بھاری جانی نقصان پہنچاجبکہ 19ستمبر کو مند کے علاقے ریک بازار دستچن کے درمیان فورسز کے کا نوائے پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملہ کیا اس دوران ایک گاڑی راکٹ حملوں کی زد میں آکر مکمل تباہ ہوا اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے ترجمان نے کہا کہ یونین والوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اپنی یونین بند کر دے ورنہ اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز