جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںبی آر اے نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی آر اے نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں درچکو کے مقام پر قائم ایف سی کے چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ گزشتہ شب تمپ کے علاقے ملانٹ میں ایف سی کے چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پنچایا۔انکا کہنا ہے کہ اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز