جنوبی کوریا(ہمگام نیوز) بی آرپی جنوبی کوریا چیپٹرکا صدر اپنے تمام ساتھیوں سمیت بی آر پی کے رکنیت سے مستعففی ھونے کا اعلان کرتے ھیں، مستعفی ھونے کی وجہ پارٹی پالیسیوں اور دو سال قبل جو تحفطات مرکزی قیادت کو ارسال کئے تھے ان تحفظات پر مکمل خاموشی اور حالیہ پارٹی صدر کا بی بی سی کو ایک متضاد انٹرویو دینا جس کی وجہ سے کارکنوں میں ایک تشویش کی لہرپیدا ھو گئی تھی۔اور نہ ھی مرکزی قیادت نے ھم سے ھمارے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔لہذا پارٹی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ھوئے اج سے بی آرپی جنوبی کوریا کے تمام ممبراں سمیت پارٹی سے مستعفی ھونے کا اعلان کرتے ھیں لیکن ھم اپنی بساط سے بڑھ کر آازادی کی جہد کو تا دم مرگ جاری رکھیں گے۔
نصیر احمد بلوچ،جنوبی کوریا