ایھتنز( ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے 25 جولائی کو گریس کے دارالحکومت ایھتنز میں یونانی پارلیمنٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
بی آر پی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہرے کا مقصد بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن اور ان کے سبب انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔
گریس چیپٹر کے صدر اسلم کیا زئی بلوچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گریس کے دارالحکومت میں مقیم تمام بلوچ اور افغان دوستوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ متحد ہوکر پاکستان کے ریاستی جبر اور ظلم کے خلاف آواز بلند کیا جا سکے۔