چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبی ایس اوآزاد کے سابق چیئرمین اور ساتھیوں کو بی این ایم...

بی ایس اوآزاد کے سابق چیئرمین اور ساتھیوں کو بی این ایم میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں :خلیل بلوچ، ڈاکٹر مراد بلوچ

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ اورسیکریٹری جنرل ڈاکٹر مراد بلوچ نے بی ایس او آزادکے سابق چیئرمین ڈاکٹر ناظر نور بلوچ عرف سہراب بلوچ اور ساتھیوں کو بی این ایم میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ناظر نور بلوچ ایک سنجیدہ اور بالغ نظرسیاسی رہنما ہیں۔ ان کی بی این ایم میں شمولیت نہایت خوش آئند ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بی ایس او آزاد کے سابق چیئرمین اور ساتھیوں نے پارٹی قیادت سے گفت و شنید کے بعد پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور پارٹی اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کرکے کہا ہے بلوچ نیشنل موومنٹ جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے ہم نے بی ایس او سے فراغت کے بعد بی این ایم کے پلیٹ فارم کا انتخاب کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ڈاکٹر ناظر نوربلوچ ایک مشکل دور میں بی ایس او جیسی تنظیم کا چیئرمین بنا اور اپنی صلاحیت اور قابلیت سے نہ صرف تنظیم کو سنبھالا بلکہ انتھک کوششوں سےتنظیم کی وسعت اور افادیت میں اضافہ کیا۔ انہوں نے بلوچ طلبا کی بہتر رہنمائی کا فریضہ انجام دیا۔

 

ہم امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ناظر نور بلوچ اور ساتھی اپنے تجربات، صلاحیت اورعلم سے بی این ایم کی فعالیت اور بلوچ قومی آزادی کے لیے اہم کرداراداکریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز