شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریںبی ایس او آزاد لندن زون کی آرگنائزنگ باڈی کا اجلاس منعقد...

بی ایس او آزاد لندن زون کی آرگنائزنگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد لندن زون کی آرگنائزنگ باڈی کا اجلاس زیرصدارت زونل آرگنائزر منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او آزاد کے مرکزی سیکرٹری جنرل عزت بلوچ تھے۔ اجلاس میں مرکزی سرکُلر، زونل رپورٹ، تنظیمی امور، تنقیدی برائے اصلاح، علاقائی و بین الاقوامی سیاسی صورت حال اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس کا باقاعدہ شروعات عظیم شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا بلوچ تحریک کے خلاف ریاست ہر نئے روز کے ساتھ نئے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔ مارو اور پھینکو کی طویل پالیسی میں تیزی لانے کے ساتھ ریاستی فورسز خوف کو بھی بطور ہتھیار بلوچ عوام کے خلاف آزما رہے ہیں۔بلوچستان میں قائم فوجی چھاؤنیوں کے اندر ریاستی ادارے اپنی منتخب لوگوں کو تربیت دے کر انہیں مذہب اور نام نہاد قوم پرست پارٹیوں کے نام پر بلوچ تحریک کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو ایک منصوبے کے تحت فوجی چوکیوں میں بدلا جارہا ہے۔ بلوچ سوسائٹی میں پارلیمانی سیاست کے متروک نعروں کو فورسز اپنے میڈیا و مقامی گماشتوں کے ذریعے ایک مرتبہ پھر بلوچ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے تاکہ بلوچ عوام کا توجہ آزادی کی تحریک اور فورسز کی جرائم سے ہٹایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طور پر تنہائی کا شکار پاکستان کو چائنا کی کمپنیاں بلوچ تحریک کے خلاف سپورٹ کررہی ہیں، کیوں کہ پاکستان کے سول و فوجی حکمران چائناکے کمپنیوں کی مرضی کے مطابق بلوچستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں۔ بلوچستان جیسے جنگ زدہ خطے میں پاکستان کے بھروسے چائنا کی سرمایہ کاری صرف معاشی نہیں بلکہ عسکری منصوبہ ہے۔ اس کی تکمیل کے لئے پاکستان آرمی کئی عرصوں سے بلوچ آبادیوں پر تشدد و انسانیت سوز کاروائیوں میں مصروف ہے۔ مکران سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں سے ہزاروں خاندانوں کے لاکھوں افراد اپنے رشتہ داروں کے ہاں یا دیگر شہروں کی جانب نکل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ رائے عامہ کو اندھیرے میں رکھنے کے لئے فورسز نے بلوچستان میں اپنے تنخوا ہ خور گروہ کو سیاسی حکومت کے نام پر منتخب کی ہے لیکن اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ بلوچستان میں نام نہاد سیاسی حکومت کو آرمی چلا رہی ہے ۔ بلوچ آزادی کی تحریک کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں میں نیشنل پارٹی و مذہبی جماعتوں کو ٹرانسپورٹ اور افرادی قوت آرمی کے دستے فراہم کررہے ہیں جو کہ مذکورہ جماعتوں کی حقیقت کو واضح کرنے کے لئے کافی ہیں۔ رہنماؤں نے کہاریاستی پروپیگنڈوں کو کاؤنٹر کرنے اور بلوچ عوام میں ریاست کی جانب سے پھیلائے جانے والی منفی نظریات کو ختم کرنے کے لئے بلوچ نوجوانوں کو ہر سطح پرسنجیدگی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ریاستی مشینری کے پروپیگنڈوں و سازشوں کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز