جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںبی ایس او کا شال ایکیسیلنس اکیڈمی کے سامنے بامسار لٹریچر کے...

بی ایس او کا شال ایکیسیلنس اکیڈمی کے سامنے بامسار لٹریچر کے نام سے منعقد بکسٹال جاری

 

شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ بازار میں بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے عام طلبا کے لئے منعقد کردہ بُکسٹال جاری ہے۔

شال ایکسیلینس اکیڈمی کے سامنے بی ایس او کی طرف سے عام طلبا کے لئے منعقد کردہ بُکسٹال میں نمائندہ بی ایس او نے کہا کہ وہ فی کتاب پر 40 پرسنٹ ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اج بروز منگل انکا بکسٹال 10 بجے سے شروع ہوا تھا جو کہ شام پانچ بجے تک چلے گام ۔اور چونکہ بہتر ڈسکاونٹ کی وجہ سے طلبا جوک درجوک اس میں شرکت کرکے کتابیں خرید رہے ہیں ۔

جاری بکسٹال میں انہوں نے مزید کہا کہ انکی کتابوں میں تاریخ ،ادب ، افسانے، ملکی اور عالمی مصنفین کے ناول اور خصوصاً تاریخ بلوچستان کے موضوع پر کتابیں موجو ہیں جن کو طلبا جوک درجوک خرید رہے ہیں۔

بلوچ اسٹوڈنٹ ارگنائزیشن کے نمائندے نے بتایا کہ کتابیں معاشرے کو پسماندگی سے نکالنے اور ترقی کی طرف گامزن کرنے کا اھم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلبا کو چاہے کہ وہ نسابی کتابوں کے علاؤ غیر نسابی کتابیں پڑھیں تاکہ وہ ادب ، سماجی نظم وضبط اور اپنی طویل تاریخ سے واقف ہوسکیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز