یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںبی ایس ایف حب زون کا ورکرز ماڈل ہائیر سکینڈری سکول حب...

بی ایس ایف حب زون کا ورکرز ماڈل ہائیر سکینڈری سکول حب کے پرنسپل عمران صاحب اور طلباء سے تفصیلی ملاقات

حب ( ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ حب زون کے صدر حمل بلوچ اور دیگر ذمہ داروں کا بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی کمیٹی کے ممبر سنگت فضل بلوچ کی سربراہی میں ورکرز ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول حب کا دورہ کیا اور پرنسپل سے تفصیلی ملاقات کی اور تمام طلباء سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل نوٹ کئے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے رہنماؤں کے اس تفصیلی ملاقات میں طلباء نے درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بنیادی سہولیات سے محروم کیا گیا ہے، بڑی آبادی پر مشتمل انڈسٹریل شہر کو تعلیمی حوالے سے مکمل طور پر پسماندہ رکھا گیا ہے، ورکرز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول جو وفاق کے زیر سایہ ہے جنمیں ورکرز کے بچوں کے علاوہ دیگر طلباء بھی زیر تعلیم ہیں لیکن اسکول میں پانی، بجلی اور دیگر تمام سہولیات میسر نہیں، اساتذہ کی کمی اور ٹرانسپورٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان مسائل پر بی ایس ایف کے رہنماؤں نے پرنسپل سے سیر حاصل گفتکو کئے جن پر پرنسپل نے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں اساتذہ کی بے شمار کمی موجود ہے، جس کی وجہ سے بچوں کا پڑھائی بہت زیادہ متاثر ہورہا ہے، ان تمام مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت کو آگاہ کر چکا ہوں، ہمیں مثبت پیش رفت ملے ہیں، ان پر عمل بھی کیا جارہا ہے، کچھ پوسٹ خالی ہیں جوکہ پوسٹوں کا اعلان کیا گیا تھا اور کچھ اساتذہ ٹیسٹ دے چکے ہیں اور ان کے انٹرویوز پر ابھی اسٹے لگا ہے، ریاضی، انگریزی، اور کیمسٹری کے تین اساتذہ کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے جن میں ایک استاد پچھلے پندرہ دنوں سے غیر حاضر ہے جنکی شکایت وفاق تک پہنچا دیا ہے، بچوں کے ٹرانسپورٹیشن کا مسئلہ اب تقریباََ حل ہوچکا ہے، ٹرانسپورٹیشن کیلئے ایک بس فراہم کی گئی ہے، انہوں نے اساتذہ کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں طلباء کی تعداد بہت زیادہ ہے ہم نے وفاق کو اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی پیش کش کہ ہے اور امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل کیا جائے گا۔
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے رہنماؤں نے ہائیر سیکنڈری سکول کے حوالے پرنسپل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اسکول میں فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے کلاسز نہیں ہو رہے ہیں اسکول کا اسٹریکچر بھی بحال نہیں ہے میٹرک کے بعد طلباء دیگر کالجز اور اسکولز میں داخلہ لینے پر مجبور ہیں، جن پر پرنسپل صاحب نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو اس مسئلے کے حل کیلئے جلد آگاہ کریں گے، اس دوران بی ایس ایف کے رہنماؤں نے لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا جہاں کمپیوٹرز موجود ہیں لیکن طلباء کو پڑھانے کیلئے آئی ٹی ٹیچرز موجود نہیں، جن پر پرنسپل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام مسائل کے حل کیلئے وفاق کو کئی مرتبہ درخواست دے چکے ہیں لیکن اب تک ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے، ہماری کوشش جاری ہے تاکہ جلد از جلد ان تمام مسائل کو حل کیا جائے،


اسکے علاوہ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر سنگت فضل بلوچ نے اسکول کے بچوں سے ملاقات کی اور بچوں کو تعلیم اور معاشرے میں انکے ذمہ داریوں کے بارے میں لیکچر دیا اور بچوں نے سوالات کئے اور انہیں خاطرخواہ جوابات دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز