تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ضلع کیچ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ضلع کیچ میں اشیاء کے ساتھ دس لاکھ کے قریب نقد رقم جمع کیا جاچکا ہے۔
بساک تربت زون کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میں لوگوں کی متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے چندہ مہم کا سلسلہ جاری ہے، تربت میں تین روزہ کیمپ کے بعد بساک کے کارکنوں نے ہیرونک، ہوشاپ ، آپسر، ناصرآباد سمیت مختلف علاقوں میں چندہ اکٹھا کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق تربت میں 6 لاکھ 90، ہوشاپ میں 50 ہزار اور ہیرونک میں بھی 50 ھزار نقدم رقم جمع کیے جبکہ بلیدہ اور مند میں چندہ مہم جاری ہے اس کے علاوہ بساک کے کارکنان آج ڈگاری کھن، گھنہ اور سنگ کلات میں چندہ جمع کریں گے، انہوں نے بتایا کہ چندہ کی رقم اور تمام اشیاء یہاں سے کوئٹہ بساک کے مرکز اور وہاں سے ڈی جی خان، تونسہ شریف اور نصیر آباد میں متاثرین کے لیے بھیج دیے جائیں گے۔