جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںبی ایس اے سی کے لئے تمام تنظیمیں عزت کا مقام رکتھے...

بی ایس اے سی کے لئے تمام تنظیمیں عزت کا مقام رکتھے ہیں۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹو ڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن بلوچستان کے صدر حفیظ مندوخیل حیات ساسولی ، پشتون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما طاہر آغا اور پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما ظفر کا بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بی ایس او مینگل کے درمیان رونما ہونے والے واقع کو سلجھانے میں ثالثی کردار ادا کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ روایات میں میڑ کو اہمیت حاصل ہے اور میڑکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ان حالات میں جہاں بلوچستان سیاسی بحران سے دوچار ہو کر تعلیمی پسماندگی کی کیفیت اختیار کرچکا ہے اس وقت طلباؤں کے درمیان اس طرح کی واقعات کا رونما ہونالمحہ فکریہ ہے۔وقت کی ضرورت کو دیکھ کر ہمیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے نکل کرحقیقتاً متحد ہو کر ایک ہی پلیٹ فارم پر طلبا کی حقوق کے لئے جد وجہد کر لینی چائیے۔ اگر ایک پلیٹ فارم پر متحد نہ ہوسکے تو آپسی راوبط کا فضا ضرور قائم کرلینی چائے اس نازک دور میں طلبا کا آپس میں دست و گریباں ہونے سے نہ صرف طلبا کمزور ہونگے بلکہ اس کا فائدہ برائے راست اس قوت کو ملے گی جو کہ روز اول سے طلبا ء حقوق کی استحصال کرتے آرہے ہیں ۔ موجودہ حالات میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں کا وجود طلباء حقوق کے ضمانت ہیں ۔تاہم اس نازک دور میں بی ایس او مینگل کی طرف سے اس طرح کی راویہ کا مظاہرہ کرنا انتاہی دل افسردہ اور غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرنا تھا۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زمہ داران پر ہاتھ اُٹھانا اور اسکی عزت نفس کو مجروح کرنا نہ صرف کسی کی زات پر بلکہ پورے تنظیم کے لئے توہین آمیز ہے جو کہ کسی بھی تنظیم کے لئے ناقابل برداشت رہے گی۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اپنے تمام کارکنون کو قومی سرمایا سمجھتی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کے نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان حالات میں جہاں ہر جگہ نفسا نفسی کی ماحول چایا ہوا ہے اس کی باوجود کارکنوں کے اپنے تمام
زاتی آسائشوں کا ترک کرکے قومی مفادات اور طلبا کے حقوق کے لئے جد وجہد کرنا خراج تحسین کے مستحق ہیں.بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے لئے تمام تنظیمیں عزت کا مقام رکتھے ہیں۔اور دوسرے تمام تنظیموں کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں۔اس طرح کے واقعات سے نہ صرف آپسی تعلقات متاثر ہونگے بلکہ باہمی بروسہ کو ٹیس پہنچے گی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تمام مسائل آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔بی ایس او مینگل کی طرف سے اپنا غلطی تسلیم کرنا اور میڑ لا کر تمام معاہدے پر عمل درآمد کرکے مسلے کو حل کی جانب لے جانے کا احترام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بی ایس اومینگل اس طرح کی راویہ اختیار کرنے سے گریز کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز