چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبی ایل ایف نےفورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نےفورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل بارہ جون کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں فوجی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ کل ہی ضلع آواران کے علاقے جھاؤ کوہڑو میں کاشی وڈھ کے مقام پر سرمچاروں نے فوجی چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ 13 جون کو ضلع کیچ کے علاقے مند میں شہید سالم کوہ پر قائم پاکستانی آرمی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو شدید نقصان پہنچایا۔
یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز