Homeخبریںبی ایل ایف نے تمپ اور آواران میں فورسز پر...

بی ایل ایف نے تمپ اور آواران میں فورسز پر حملے کی ذمہدار قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار ستائیس مئی کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ،آسیاباد کراس پر قائم نئی آرمی چوکی پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک پاکستانی فوجی کو ہلاک کیا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ اتوارہی کے روز ضلع آواران میں شام کے وقت کلی بزداد میں فوجی کیمپ پر سرمچاروں نے خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version