کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 23 مارچ کی مناسبت سے تقریبات کے دوران حملے کرکے سیکورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔ جبکہ بلوچ عوام ماضی کی طرح ان تقریبات سے دور رہے بلوچستان کی آزادی کی جنگ میں ہزاروں بلوچ شہید، ہزاروں اداروں کے خفیہ ٹارچر سیلوں میں اذیتیں برداشت کر رہے ہیں۔ ان حالات میں جشن بلوچ قوم کو منظور نہیں جو انہوں نے ثابت کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آج کیچ دشت کے علاقے بل نگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر ایک راکٹ فائر کیا اسی طرح آواران میں بھیاور پیر اندر کراس چیک پوسٹ پر بھی راکٹ سے حملہ کیا جبکہ گیشکور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر خود کار ہتھیاروں اوربالگتر میں عسکری تعمیراتی کمپنی کے ملازمین کے کیمپ کے علاوہ دشت دْرچکو میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ ان حملوں میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ شبدشت زرین بگ میں فورسز کی چیک پوسٹ پر اسنائپررائفل سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا ہماری یہ کا رروائیاں بلوچستان کی آزادی تکجاری رہیں گی تاہم دوسری جانب سرکاری ذرائع نے سیکورٹی فورسز پر حملوں اور جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔