سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے میں آرمی کے اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ مشکے کے علاقے کُچ میں سرمچاروں نے آرمی کی موٹر سائیکل سوار گشتی ٹیم پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کیا، جسکے بعد شکست خوردہ فورسز نے سرمچاروں سے لڑنے کے بجائے سول آبادی کو نشانہ بنا کر کئی معصوم بلوچو ں کو اغوا کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز